11 جولائی 2025 - 12:53
پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط

پاکستان اور روس نے کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | پاکستان کی وزارت صنعت و پیداوار کے اعلامیے کے مطابق ماسکو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی قیادت میں روس کے ساتھ وزارتِ صنعت و پیداوار کے وفد کا معاہدہ ہوا۔
پاک - روس معاہدے میں پاکستان اسٹیل ملز کو جدید بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے روس کے ساتھ شراکت داری اور نئی صنعتی تاریخ رقم ہوگی۔
پاکستان کے سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم اور روس کی انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے ڈی جی وادیم ویلیچکو نے معاہدے پر دستخط کیے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا کہ 1971 میں سوویت یونین کے تعاون سے قائم پاکستان اسٹیل ملز ایک بار پھر روس کے ساتھ بحال ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کی عکاسی کرتی ہے، وزیر اعظم کے صنعتی ترقی کے وژن سے پاکستان اسٹیل ملز کو بحال کیا جائے گا۔
ہارون اختر خان نے کہا کہ روس کے ساتھ معاہدہ پاکستان اسٹیل ملز کی ترقی اور صنعتی مستقبل کے لیے سنگ میل ہے، پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی سے روزگار اور صنعتی پیداوار میں اضافے کی توقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha